لاک ڈاﺅن کا تیسرا مرحلہ آسان نہیں، ماسک پہننے کو لازمی بنانا ہو گا: گورنر نیویارک

0
328

ریسٹورنٹس میں انڈور کھانا کھانے کی اجازت دینا بھی اہم ہے ، لازمی ماسک کے حوالے سے صدر ٹرمپ کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنا پڑے گا :کومیو

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے گورنر کومیو نے کہا ہے کہ 6جولائی سے شہر بھر میں لاک ڈاﺅن کھولنے کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ، تمام پبلک مقامات پر شہریوں کی جانب سے ماسک پہننے کے قانون پر مکمل عملداری اور ہوٹلوں میں انڈور ڈائننگ بھی بہت اہم ہے ، انھوں نے کہا کہ ماسک کو عوام میں لازمی بنانے کے لیے صدر ٹرمپ سے اقدامات کیلئے کہہ سکتے ہیں وہ بھی اس سلسلے میں کسی قسم کی قانون سازی نہیں کر سکیں گے بلکہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام لوگوں کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیں گے اور یہ اقدام اس وقت اہم ضرورت بن گیا ہے ۔تمام حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاﺅن کے تیسرے مرحلے کو شروع کرنے کے حوالے سے فیصلے پر غور کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here