پاکستان انسانی سمگلنگ کی واچ لسٹ سے باہر

0
373

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ نے انسداد انسانی سمگلنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے درجہ 2 واچ لسٹ سے نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ میں دیرپا کارکردگی دکھانے والے ممالک اور افراد کو سراہا گیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسداد انسانی سمگلنگ کے اقدامات پر کرونا وائرس کی وبا کے ممکنہ اثرات کے باوجود حکومتِ پاکستان کی کارکردگی مجموعی طور پر بہترین رہیں جس پر پاکستان کو درجہ کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پریوینشن ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ پر عمل درآمد کیا اور اس ضمن میں مقدمات، تفتیش اور سماعت سمیت سزائوں میں اضافہ کیا۔ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا اورسٹیک ہولڈرز کو تربیت دی۔تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور موجودہ کاوشیں دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان یہ اہداف بھی حاصل کرلے گا اور انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے کم سے کم معیار تک پہنچ جائے گا۔رپورٹ میں سندھ میں مقامی طاقتور افراد کے بھٹوں اور کھیتوں میں جبری مشقت کروانے میں ملوث ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان وفاقی اور صوبائی سطح پر جبری مشقت سمیت تمام قسم کی سمگلنگ کے مقدمات اور سزاوں میں اضافہ کرے۔رپورٹ میں ایسے غیر ریاستی مسلح گروہوں کی حمایت کو سختی سے روکنے کی تجویز دی گئی جو نابالغ لڑکوں کی ذہن سازی کرکے انھیں اپنے غیر قانونی کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here