رواں برس فائرنگ کے واقعات میں 414فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 373سے بڑھ کر 531تک جا پہنچی ہے
نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک پولیس کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، فائرنگ کے واقعات میں 450فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 531سے زائد افراد جان کی بازی ہا رگئے ہیں ،2019کے مقابلے میں رواں برس فائرنگ کے واقعات میں 414فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 373سے بڑھ کر 531تک جا پہنچی ہے ، پولیس اہلکار نے بتایا کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران لوگوں نے اپنی حفاظت کے لیے بھی بندوقوں کی خریداری میں اضافہ کیا ، اس کے ساتھ پھر فائرنگ کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، انھوں نے بتایا کہ ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں برس فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بھی کہیں زیادہ رہی ہے ۔