اٹلی:شرح پیدائش کم، اموات زیادہ

0
132

روم (پاکستان نیوز)یورپی ملک اٹلی میں کورونا کی وبا کے باعث شادیوں اور شرح پیدائش میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ جنازے بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔ کورونا سے ایک لاکھ 7ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں ماہرین کے مطابق ڈرادینے والے حالات ہیں،اس المناک صورت حال کے نتیجے میں ملکی آبادی میں گزشتہ برس تقریبا چار لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اطالوی دارالحکومت روم سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اٹلی کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں مجموعی آبادی کے تناسب سے کووڈ انیس کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی شرح بہت زیادہ رہی ہے۔ اسی لیے اب وہاں ملکی آبادی کو ایسی صورت حال کا سامنا ہے ، جسے ماہرین ”ڈرا دینے والے حالات“ کا نام دے رہے ہیں۔بحیرہ روم کے کنارے واقع اس ملک میں کووڈ انیس کے باعث چند روز پہلے تک ک?ل ایک لاکھ سات ہزار افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here