معاشی بدحالی لوگ نیویارک سے ہجرت پر مجبور

0
200

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد آنے والی معاشی ابتری کی لہر سے متاثر ہو کر شہریوں کی بڑی تعداد نے نیویارک سے نقل مکانی شروع کر دی ہے ، حالیہ رپورٹ کے مطابق متوسط طبقے ، تاجروں اور امیر افراد کی بڑی تعداد اپنے کاروباروں ، رہائش اور بزنس کو نیویارک سے نکال کر دیگر ریاستوں میں منتقل کر رہی ہے جس کی بڑی وجہ لوگوں کی معاشی ابتری کی وجہ سے نقل مکانی ہے ، ایک تاجر نے بتایا کہ میری منہاٹن میں دکان ہے کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد گاہک شازو نادر ہی دکان میں آتے ہیں اور فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ان حالات کے دوران نیویارک میں کاروبار جاری رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے ، ایک اطلاع کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران ہونے والی لوٹ مار کے بعد بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنے آفسز اور کارخانے دیگر ریاستوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ کاروبار کو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here