ٹرمپ / جوبائیڈن پہلا مباحثہ 29ستمبر کو کلیو لینڈ اوہائیو میں ہوگا

0
139

واشنگٹن( پاکستان نیوز) نشریاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور انکے حریف جو بائیڈن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دیتے بڑا سیاسی ایونٹ دونوں پارٹیوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہے جو 29 ستمبر کو ریاست اوہائیو میں ہو گا اس ریاست سے جیتنے والا امیدوار 1964ءسے لیکر اب تک صدر کا انتخاب جیتا آرہا ہے سب کی نظریں 19 اور 20 ستمبر پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ ان دنوں میں 7 ریاستوں میں صدارتی الیکشن کے لیئے قبل ازوقت ووٹنگ شروع ہو رہی ہے ستمبر کا تیسرا ہفتہ بھی بہت اہم ہے کیونکہ مذید ریاستیں 3 نومبر سے پہلے ہی ووٹنگ کا سلسلہ شروع کر دینگی امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی ایک دوسرے کو مستقبل کا سب سے بڑا خطرہ قرار دے رہی ہیں ڈیموکریٹک پارٹی کے عہدیداران الزام عائد کر رہے کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں ناکام رہے اور نسل پرستی کو بڑھاوا دینے کا باعث بنے جبکہ ریپبلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن صدر بن کر امریکی شہریوں کو غیر محفوظ بنا دینگے دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے عوام کو بتا رہی ہیں کہ اگر وہ دوسرے کو ووٹ دینگے تو وہ ایسا کر کے امریکہ کا مستقبل تاریک کر دینگے بہت سارے امریکی انتخابی پول کے نتائج پر یقین نہیں رکھتے انکا کہنا ہے کہ 2016ئ میں بھی الیکشن سے قبل رائے عامہ کے جائزے غلط ثابت ہوئے تھے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here