جو بائیڈن کے ٹرمپ سے مباحثے میں ‘انشااللہ’ کہنے پر امریکا میں نئی بحث

0
147

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے پہلے صدارتی مباحثے کے دوران ‘انشااللہ’ کا لفظ استعمال کیا جو عربی زبان بولنے والے اور مسلمان گھرانوں میں کثرت سے ادا ہوتا ہے لیکن قومی سطح پر ٹیلی ویڑن پر امریکی بحث میں شاید پہلی مرتبہ ہی سنا گیا ہو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق مباحثے میں ریپبلکن کے صدارتی امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بتانے سے انکار کرتے رہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے کب جاری کریں گے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی رقم ادا کرنے کے دعوے کے بارے میں کہا کہ ‘لاکھوں ڈالر اور آپ اسے دیکھیں گے’۔ اس پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے کہا ‘کب؟ انشااللہ’۔ دبئی میں سیٹلائٹ چینل ‘العربیہ’ اور ابوظہبی میں سرکاری اخبار ‘دی نیشنل’ نے جو بائیڈن کے الفاظ سے متعلق مضامین شائع کیے۔ نامزد ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم نے این پی آر کو اس بات کی تصدیق کی کہ حقیقت میں انہوں نے یہ جملہ استعمال کیا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here