شکاگو 2024 ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کی میزبانی کرے گا

0
42

شکاگو (پاکستان نیوز) ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی نے علان کیا ہے کہ شکاگو 2024 ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کی میزبانی کرے گا۔یہ کنونشن 19 سے 22 اگست 2024 تک منعقد ہوگا۔ڈی این سی کے چیئر جمائم ہیریسن نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ڈیموکریٹس شکاگو میں ہماری پارٹی کے وژن اور اقدار کو شیئر کرنے کے لیے اسٹیج لیں گے۔مڈویسٹ امریکہ کی عکاسی کرتا ہے اور ڈیموکریٹس کو صدر بائیڈن اور نائب صدر ہیرس کی عوام کے لیے اہم ترین کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا، شکاگو نے نیشنل کنونشن کے انعقاد میں دیگر دو فائنلسٹ، اٹلانٹا اور نیویارک کو شکست دی۔حکام نے بتایا کہ الینوائے کی گورنمنٹ جے بی پرٹزکر کے ڈیموکریٹک کنونشن کی مالی اعانت ـ فنڈ ریزنگ اور اپنی دولت کے ذریعے نے شکاگو کو کلیدی برتری فراہم کی۔شکاگو کے فیصلے کو ہمسایہ ریاستوں وسکونسن اور مشی گن میں اعلیٰ ڈیموکریٹس نے بھی سپورٹ کیا اور اسے “ترقی پسندوں کا جشن منانے، اسقاط حمل کے حقوق اور دیگر ترجیحات کے لیے لڑنے” کے لیے ایک مضبوط جگہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here