نیویارک (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیزلی کے ساتھ 60 منٹ کے انٹرویو میں سب سے زیادہ غلطیاں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، 38 منٹ کے پروگرام کو غلطیاں دور کرنے کے بعد ٹی وی پر نشر کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس پروگرام کو شیئر کیا گیا جس کو عوام کی بڑی تعداد نے آن لائن دیکھا ۔صحافی کے سوالات کے جوابات میں ٹرمپ نے بیشتر عوامی مسائل پر سوالات کے غلط جوابات دیئے اور خاص طور پر کورونا وائرس کے حوالے سے اعددو شمار کافی بدلے ہوئے تھے ۔ٹرمپ کی طرف سے 16 غلط دعوے کیے گئے جن میں سے 10 کرونا وائرس کے حوالے سے تھے۔