دنیا بھر میںطلبہ کیخلاف حملوں میں اضافہ

0
2

نیویارک(پاکستان نیوز) اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ 2022 اور 2023 میں طلبا اور تعلیمی اداروں کے خلاف حملوں میں تمام دنیا میں گذشتہ دو سالوں کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا، خاص طور پر جنگ زدہ ممالک میں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو نے گلوبل کولیشن فار پروٹیکٹنگ ایجوکیشن فرام اٹیک کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس کا یونیسکو رکن ہے ۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2022-2023 میں تمام دنیا میں طلبا، پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے خلاف 6,000 اوسطا یومیہ آٹھ حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں ان اداروں کے فوجی استعمال کے 1,000 واقعات شامل ہیں۔یہ گذشتہ دو سالوں میں 20 فیصد اضافے کی نشان دہی کرتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here