ٹرمپ کا کرسمس کے موقع پر ملزمان کو عام معافی دینے کا سلسلہ جاری

0
145

 

15 ملزمان کی سزائوں کو ختم کرکے رہائی کا حکم جبکہ دیگر کی سزائوں میں پانچ سال تک کمی کر دی گئی

نیویارک (پاکستان نیو) صدر ٹرمپ کی جانب سے کرسمس کے موقع پر ملزمان کو عام معافی دینے کا سلسلہ جاری ہے ، 2016 میں انتخابات کے دوران روسی مداخلت کی غلط تفتیش کرنے پر سزا پانے والے پاپا ڈوپولوس کو عام معافی دے دی گئی ہے جبکہ کچھ افراد کی سزائوں میں پانچ سال تک کمی کی گئی ہے ، وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ٹرمپ نے 15 کے قریب ملزمان کو مکمل معافی دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ دیگر کی سزائوں میں پانچ سال تک کمی کی گئی ہے ، بیلجیم کے 36 سالہ الیکس وین ڈر زوان کو سزا بھی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے جن کو مولر تحقیقات میں غلط رپورٹ پیش کرنے پر 30 روز تک جیل کی سزا سنائی گئی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here