AIکمپنیوں کا خسارہ اور معاشی خطرات پرایوان نمائندگان میں شدید تشویش

0
30

واشنگٹن (پاکستان نیوز)کانگریس کی سماعت کے دوران مصنوعی ذہانت کے شعبے میں جاری تیز رفتار سرمایہ کاری اور اس سے جڑے ممکنہ معاشی خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایوان میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق رواں سال امریکی معاشی ترقی کا 40 فیصد حصہ اور اسٹاک مارکیٹ کے 80 فیصد منافع کا انحصار محض 7 بڑی ٹیکنالوجی اور ای آئی کمپنیوں پر ہے۔ اس کے باوجود اوپن ای آئی جیسی بڑی اور نمایاں کمپنیاں فی الحال حقیقی منافع کمانے میں ناکام رہی ہیں اور ان کی قدر صرف مستقبل کی توقعات اور وعدوں پر قائم ہے۔ ماہرین اور قانون سازوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ای آئی کمپنیوں کا یہ اقتصادی بلبلہ پھٹ جاتا ہے تو اس کے اثرات 2008 کے معاشی بحران سے بھی زیادہ شدید اور ہولناک ہو سکتے ہیں، جس سے پوری امریکی اور عالمی معیشت کی استواری کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ سماعت کے دوران اس بات پر بھی سخت تحفظات ظاہر کیے گئے کہ کمپنیاں اپنے منافع کی ہوس پوری کرنے کے لیے صارفین کے انتہائی ذاتی جذبات، تعلقات، راز اور ذہنی خدشات کا ڈیٹا استعمال کر رہی ہیں، کیونکہ یہ معلومات طبی راز داری کے قوانین کے زمرے میں نہیں آتیں۔ قانون سازوں نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر یہ ای آئی بلبلہ پھٹتا ہے تو حکومت کو ان کمپنیوں کو کسی قسم کی مالی مدد یا تحفظ فراہم نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عام شہریوں کو صحت اور خوراک کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here