پاکستان میںمہنگائی 10.7 فیصد ہوگی

0
160

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2020ءمیں پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی0.4 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، اے ڈی بی نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2021ءمیں پاکستان کی جی ڈی پی 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، اس سے قبل اپریل میں اے ڈی بی نے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 2.6 فیصد لگایا تھا جبکہ اگلے سال کیلئے معاشی شرح نمو کا اندازہ 3.6 فیصد لگایا گیا تھا۔ اے ڈی بی کے مطابق کورونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے، کورونا میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان ہے اور معاشی اصلاحات کی بحالی پر پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here