74لاکھ مریضوں کی غلط تشخیص کا انکشاف

0
194

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں ہر 18 میں سے 1 مریض کو ڈاکٹر کی غلطی کی وجہ سے ایمرجنسی روم میں جانا پڑتا ہے ، تحقیق میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 6 فیصد یعنی 130 ملین کے قریب لوگوں کو ایمرجنسی روم میں جا کر ڈاکٹروں کی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے ، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز، ایجنسی ہیلتھ کیئر ریسرچ اینڈ کوالٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری 2000 سے ستمبر 2021 کے دوران 300مطالعاتی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ اعدادو شمار جاری کیے گئے ، رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی غلط شناخت کے باعث 7.4 ملین مریضوں کو زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنا پڑتا ہے ، جبکہ 2.6 ملین افراد کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، 3 لاکھ 70 ہزار مریض مستقل طور پر معذور ہو جاتے ہیں یا ان کو اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here