حادثات کا شکار ہونیوالے اکثر منشیات کے عادی

0
242

واشنگٹن(پاکستان نیوز)امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ٹریفک حادثات میں زخمی یا ہلاک ہونے والے افراد کی نصف سے زیادہ تعداد منشیات کے اثر میں مبتلا ہوتے ہیں۔امریکا کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 54 فی صد سے زیادہ زخمی ڈرائیورز کے خون کے نمونوں میں منشیات یا الکوحل پایا گیا۔تحقیق کے مصنفین کا کہنا تھا کہ مطالعے کے نتائج کو ملک بھر میں سڑکوں پر گاڑیاں چلانے والوں کے خون میں ادویات کی پیمائش کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم، بڑی تعداد میں ڈرائیور اور مسافروں کے خون میں ان اجزاء کی موجودگی تشویش ناک ہے۔ادارے کی قائم مقام ایڈمنسٹریٹر این کارلسن کا کہنا تھا کہ تحقیق میں معلوم ہوا کہ تقریباً 20 فی صد ڈرائیوروں کے خون میں الکوحل 0.08 فی صد یا اس سے زیادہ مقدار میں موجود تھا۔ یہ مقدار ریاستوں کی جانب سے قرار دی گئی قانونی حد سے زیادہ ہے۔خون کے ٹیسٹ کا مطالعہ ملک بھر کے سات لیول ون ٹراما سینٹرز اور چار میڈیکل اگزیمنرز کے دفاتر میں کیا گیا۔ٹریفک حادثات میں کووڈ کی عالمی وبائ کی شروعات سے اموات کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ریاستوں کی جانب سے بھنگ کے دیگر مصارف کی وجہ سے ٹریفک کی حفاظت کو متاثر ہورہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here