چند افراد کے جرم کی سزا تمام فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی، اقوام متحدہ

0
130

 

اسرائیلی فوج نے فلسطینی سائنسدان کو گرفتار کرلیا، اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح کو 28 ماہ قید کی سزا

جنیوا، مقبوضہ بیت المقدس (پاکستان نیوز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ چند افراد کی کارروائیوں کی سزا تمام تر فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے خصوصی رپورٹر برائے فلسطین مائیکل لینک نے اسرائیل سے فلسطینی عوام کو ’اجتماعی طور پر سزا دینے والے ‘ تمام تر عوامل اور کارروائیوں کو فی الفور روکنے کی اپیل کی ہے۔ مائیکل لینک نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں دفتر میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کی 44 ویں نشست میں پیش کردہ رپورٹ پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ 21 ویں صدی میں بھی چند افراد کے مظاہروں کے جواز میں فسلطینی عوام کو اجتماعی طور پر سزا دینا انصاف و قوانین کی بالا تری کی تحقیر ہے۔ معصوم انسانوں کو دوسرے کے فعل پر ہر گز سزا نہیں دی جا سکتی۔ ادھر قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع عناتا چوکی پرایک کارروائی کے دوران 53 سالہ فلسطینی ماہر فلکیات اور طبیعیات دان پروفیسر عماد البرغوثی کو گرفتار کرنے کے بعد ایک حراستی مرکز منتقل کردیا ہے۔ اسلامی تحریک کے امیر اور فلسطین کے بزرگ مذہبی رہ نما الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی مرکز عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی 28 ماہ قید کی سزا کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائلی ریاست کی عدالتوں سے کسی کو انصاف کی توقع نہیںرکھنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here