پابندی کے باوجود ” بلیک لائیو میٹرز“ مظاہرے: فلائیڈ کی ویڈیو نے صدمہ پہنچایا: ٹرمپ

0
283

 

کینبرا ، واشنگٹن (پاکستان نیوز)آسٹریلیا میں حکام کی طرف سے پابندی اور تنبیہ کے باوجود ”بلیک لائیوز میٹر “ کے نام سے مظاہروں کئے گئے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، زیادہ تر ریلیاں پر امن رہیں، ریلیاں کئی آسٹریلوی شہروں میں نکالی گئیں، زیادہ تر مظاہرین چہروں پر ماسک پہنے ہوئے اور سماجی فاصلوں سے متعلق قوانین کا احترام کرتے دکھائی دئیے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہری جارج فلائیڈ کی گلا گھونٹنے کی ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس پر زور دیا کہ وہ آئندہ اس طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرنے پر پابندی لگائے ، ٹرمپ نے کہا فلائیڈ کے گلا گھونٹ کر مارنے کی ویڈیو نے مجھے بھی خوف زدہ کیا، ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں۔ایک انٹرویومیں امریکی صدر نے کہا فلائیڈ کا گلا گھونٹنے کے ویڈیو نے مجھے 8 منٹ کی دہشت اور شرمندی کی کیفیت سے دوچار کیا، میں سوچتا رہا امریکی پولیس ایسا کیسے کرسکتی ہے ، زیادہ تر معاملات میں پولیس کی جانب سے ملزمان کا گلا گھونٹ کر انہیں سبق سکھانے کے طریقہ کار کا مخالف ہوں البتہ کچھ کیسزمیں یہ طریقہ قابل فہم ہے۔
دریں اثنا امریکی شہری مینیا پولس کونسل نے نسلی تعصب کیخلاف مظاہروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کے مطالبات کے جواب میں پولیس کو کمیونٹی سیفٹی ڈیپارٹمنٹ میں تبدیل کرنے سے اتفاق کرلیا، شہر کے رہنماو¿ں نے متفقہ طور پر شہری کی پولیس فورس کو تبدیل کرنے پر اتفاق کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہم سب مل کر تلاش کریں گے کہ کیسی سیفٹی ہو جو سب کیلئے یکساں دکھائی دے۔ کونسل تشدد کی روک تھا، شہری حقوق کے تحفظ ، نسلی مساوات اور برادری کے تعلقات کے معاملات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here