نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک ٹیکسی ورکرز الائنس نے ٹی ایل سی کو ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے مطالبات منظور۔ اوبر، لفٹ اور دیگر ٹیکسی سروس کے ڈرائیوروں کی تنخواہوں میں 5.3 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی ، 25ہزار کے قریب ٹیکسی ڈرائیورز کی نیو یارک ٹیکسی ورکرز الائنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھیروی دیسائی نے بتایا کہ ڈرائیورز رواں سال اوسط 3800ڈالر مزید کمائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے 1998 کے دوران ٹیکسی ورکرز الائنس کی بنیاد رکھی اور آج ہم میئر ایرک ایڈمز، ڈپٹی میئر اور ٹی ایل سی کے چیئرمین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔