نیویارک سٹی (پاکستان نیوز) نیویارک کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد 50کروڑ ڈالر کا سول فراڈ جرمانہ ختم کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اس فیصلے کو مکمل فتح قرار دیا ہے۔نیویارک اٹارنی جنرل کے دفتر نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کو یہ رقم ٹرمپ آرگنائزیشن کی جائیدادوں کی قیمت بڑے پیمانے پر بڑھا چڑھا کر پیش کر کے بہتر قرضے حاصل کرنے کی بنیاد پر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ججوں نے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ ٹرمپ فراڈ کے ذمہ دار ہیں، لیکن 50 کروڑ ڈالر جرمانہ حد سے زیادہ ہے۔ اگرچہ نقصان ضرور ہوا، لیکن یہ اتنا تباہ کن نہیں تھا۔ نیویارک اٹارنی جنرل کے دفتر جس نے ٹرمپ کیخلاف یہ مقدمہ دائر کیا تھا نے بھی عدالتی فیصلے کو اپنی کامیابی قرار دیا، کیونکہ اس میں ٹرمپ کے فراڈ کی ذمہ داری برقرار رکھی گئی اور دیگر غیر مالی سزائیں ختم نہیں کی گئیں۔










