نئی دہلی(پاکستان نیوز) بھارت میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ مسیحیوں کے خلاف بھی تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں سخت تشویش کا اظہار کر رہی ہیں ۔ حقوق کی عالمی تنظیمیں خبردار کر رہی ہیں مسیحیوں سمیت اقلیتوں پر منظم حملے ملک کی سیکولر اور جمہوری بنیادوں کو کھوکھلاکر رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تبدیلی مذہب کے خلاف قوانین نافذ کرنے والی ریاستیں ظلم و ستم کا مرکز بن چکی ہیں۔











