نسلی تعصب کیخلاف مظاہرے:جھڑپ میں پولیس کے تین اہلکار زخمی

0
137

نیویارک (پاکستان نیوز) بروکلین بریج مظاہرے کے دوران جھڑپ میں نیویارک پولیس کے تین اہلکار بری طرح زخمی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا ایک گروپ جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے حوالے سے بروکلین برج پر احتجاج کر رہا تھا کہ اس دوران گاڑی میں سوار ایک شخص نے چھڑی سے مظاہرین کو سڑک سے ایک طر ف کرنے کی کوشش کی تو ہنگامہ ہو گیا ، اس دوران پولیس نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی تو مظاہرین کی جانب سے بھرپور ردعمل پر تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ اس موقع پر 164 مظاہرین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔مظاہرے کے دوران جھڑپ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here