سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں دہشتگرد قرار

0
196

نیویارک( پاکستان نیوز ) نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ جماعت سکھ فار جسٹس کے سربراہ گ±رپتونت سنگھ پنوں کو بھارتی حکومت نے دہشتگرد قرار دیدیا۔ نیویارک میں گ±رپتونت سنگھ پنوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا یہ فیصلہ انکی ناکامی اور جھنجلاہٹ کا منہبولتا ثبوت ہے۔ بھارت ایک طرف چین سے مار کھا رہا ہے تو دوسری طرف سکھ فار جسٹس کی طرف سے کل سے شروع ہونیوالے ریفرنڈم 2020 سے خوفزدہ ہے۔ مودی سرکار کو سمجھنا چاہئے کہ دہشتگرد وہ ہوتا ہے جو بم دھماکوں کے ذریعے انسانوں کا ناحق خون بہائے۔ ہماری پ±رامن جدوجہد خالصتان بنانے کیلئے ہے۔ ہم ہر صورت پنجاب کو خالصتان بنا کر دم لیں گے۔ دہشتگرد تو خود نریندر مودی اور انکی جماعت ا?ر ایس ایس ہے جو ناحق کشمیریوں اور سکھوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ مودی حکومت کو سمجھ ا?گئی ہے کہ چین سے پسپائی کے بعد اسکا 56 انچ کا سینہ س±کر کر 32 انچ کا رہ گیا ہے۔گ±رپتونت سنگھ پنوں نے ایک بار پھر خالصتان کی ا?زادی کیلئے چین اور پاکستان سے سفارتی اور اخلاقی مدد کی اپیل کی جبکہ دنیا کو روڈمیپ دیتے ہوئے کہا کہ خالصتان کے معرض وجود میں ا?نے کے بعد سکھ حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات بہتر بنائیگی۔ پاکستان کی سرزمین جہاں پر ہمارا مکہ اور مدینہ ہے اسکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے سکھ فوج ہراول دستہ ثابت ہو گی۔ ا?ج بھارت میں ناگا لینڈ ، ا?سام اور چھتیس گڑھ سمیت 33 ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکیں زور و شور سے سرگرم ہیں۔ اگر پاکستان اور چین انکی مدد کریں تو بھارت چند مہینوں میں ہی سوویت یونین کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے۔ نریندر مودی مستقبل میں گورباچوف ثابت ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here