نیویارک (پاکستان نیوز)امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنیوالے نبراسکا سروس سینٹر نے شہریوں سے مستقل شہریت کے لیے فارم G-1450 کی وصولی شروع کر دی ہے جس کے ساتھ پیمنٹ کریڈٹ کارڈ سے وصول کی جا رہی ہے ، مستقل شہریت کے لیے رجسٹریشن فارم I-485 جمع کروا کر مکمل کی جا سکتی ہے ، واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے کیسز میں اضافے اور لاک ڈائون کی وجہ سے یو ایس سی آئی ایس نے اس سلسلے میں درخواستوں کی موصولی کے سلسلے کو ملتوی کر دیا تھا ، بیوی ، والدین ، 21 سال تک کے غیر شادی شدہ بچوں کی مستقل شہریت کے لیے I-130 اپروو فارم جمع کروانا ہوگا جبکہ مشترکہ طور پر فارم I-485 بھی جمع کرایا جا سکتا ہے ، بیوی اور بچے کو فیملی سپانسرڈ ویزہ کیٹیگری میں قانونی طور پر مستقل شہریت دی جاتی ہے ۔