ایک ماہ میں48لاکھ نئی ملازمتوں کا اضافہ

0
142

نیویارک (پاکستان نیوز) کورونا وائرس کے طویل لاک ڈاﺅن کے بعد رواں برس جون کے مہینے میں امریکی معیشت کو ایک مرتبہ پھر سنبھالا ملا ہے ، اس مہینے کے دوران مجموعی طور پر 4.8ملین کے قریب نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ملک کی مجموعی بے روز گاری کی شرح میں 11.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، ماہرین کے مطابق کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو آئندہ کچھ مہینوں کے دوران بے روزگاری میں اور زیادہ کمی واقع ہوگی کیونکہ انڈسٹریز ، کارخانوں اور دفاتر کے کھلنے سے ملازمین دوبارہ اپنی پہلی والی جگہوں پر واپس آئیں گے ، بے روزگاری کے متعلق شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بے روزگاری کے حوالے سے درخواستوں جمع کرانے والوں کی تعداد 1.4 ملین تک پہنچ چکی ہے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here