منشیات : ہر 5منٹ میں ایک شہری ہلاک

0
111

واشنگٹن (پاکستان نیوز)2021 کے دوران امریکہ بھر میں منشیات کے استعمال ایک لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے، سی ڈی سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منشیات کے زائد استعمال سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2020 کے مقابلے میں 15 فیصد زائد ہے ، سی ڈی سی کے مطابق 1 لاکھ 7 ہزار 622 افراد منشیات کے زائد استعمال سے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ، وائٹ ہاؤس کے دفتر برائے نیشنل ڈرگ کنٹرول پالیسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راہول گپتا نے کہا کہ یہ “ناقابل قبول” ہے کہ امریکہ اب منشیات کی زیادہ مقدار میں استعمال کی وجہ سے ہر پانچ منٹ میں ایک جان کھو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ صدر بائیڈن کی نئی نیشنل ڈرگ کنٹرول سٹریٹیجی منشیات کی پالیسی کے ایک نئے دور کا اشارہ دیتی ہے جو افراد اور کمیونٹیز پر مرکوز ہے، خاص طور پر ان اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جو ہمیں ضرورت سے زیادہ مقدار کو کم کرنے اور جانیں بچانے کے لیے راغب کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here