کرونا فنڈز :163ارب ڈالر کا فراڈ

0
87

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) حکومت کی جانب سے کرونا فنڈز عوام میں تقسیم کیے جانے کے دوران لوگوں نے بڑے پیمانے پر فراڈ کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی دھوکہ بازی سے حکومت کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بے روزگاری اور کاروباری متاثرین کو 163 ارب ڈالر کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ہے ، فراڈ کے زریعے چوری ہونے والی مجموعی رقم کا صرف 2.4 فیصد 4.1 ارب دالر ہی ریکور کیے جا سکے ہیں، بائیڈن کے ایڈوائزر جینی سپرلنگ نے دی پوسٹ کو بتایا کہ ریاستوں کے درمیان اعدادو شمار نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری الائونس میں بڑے پیمانے پر جعلساز ی عمل میں لائی گئی ۔نیشنل کرونا فراڈ کے ریکوری کوارڈینیٹر روئے ڈوسٹون نے بتایا کہ کرونا فراڈ کے حوالے سے میں صیح اعدادو شمار بتانے سے قاصر ہوں، ہم سب اس کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس اور بائیڈن انتظامیہ اپنے سماجی پروگراموں کو مکمل کرنے میں ناکامی میں حکومت کی کم فنڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں، اور اسے وبائی امراض کے فنڈز کی فراہمی میں دھوکہ دہی کا ایک “کامل طوفان” قرار دے رہے ہیں۔محکمہ انصاف کے انسپکٹر جنرل مائیکل ہورووٹز نے کہا کہ حکومت اس سطح کے گھوٹالوں کو برقرار نہیں رکھ سکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here