نیویارک کے علاقے بفلیو کی مارکیٹ میں فائرنگ سے کم از کم دس افراد ہلاک، ملزم گرفتار

0
180

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک کے علاقے بفلیو میں 18 برس کے ایک شخص نے مارکیٹ میں فائرنگ کر کے کم از کم دس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ اے پی کے مطابق نیویارک کے علاقے بفلیو پولیس نے کہا ہے کہ حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے مسلح شخص نے 11 سیاہ فام شہریوں کو فائرنگ سے ہلاک کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفید فام مسلح شخص جس نے حملے کے دوران فوجی طرز کا لباس پہنا ہوا تھا، نے کم از کم دو منٹ کے لیے سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر لائیو شوٹنگ دکھائی۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص رائفل کے ساتھ سپر مارکیٹ میں داخل ہوا تھا اور سٹور میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی۔ سنیچر کی دوپہر کو یہ واقعہ نیویارک کے علاقے بفلیو کے ایک سپر مارکیٹ میں ہوا۔ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کو نسل پرستی قرار دیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نیویارک کے علاقے نکلین کا رہائشی تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مسلح شخص نے سپر سٹور کے باہر چار افراد کو گولی ماری، تین افراد موقعے پر ہلاک ہوئے۔ شاپنگ مال کے محافظ نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان دی۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے کہا ہے کہ ایک سفید فام جس نے معصوم کمیونٹی کے خلاف جرم کا اتکاب کیا ہے، اپنی بقیہ زندگی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔ سٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ نے کہا ہے کہ اس نے تشدد شروع کرنے کے دو منٹ بعد مسلح شخص کی ٹرانسمیشن کو بند کر دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here