سیالکوٹ (پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیاقت علی خان کے زمانے سے اب تک کوئی طاقتور مجرم نہیں پکڑا گیا، ساڑھے تین سال پوری کوشش کی کہ 30سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے لیکن انصاف کرنے والے طاقتورکرپشن کو برا نہیں سمجھتے ،انہوں نے قبول کرلیا ہے کہ طاقتور چوری کرے گا تو کوئی نہیں پکڑے گا۔انہوں نے سیالکوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں نوازشریف کی ن لیگ نے جو حرکت کی، نواز شریف جتنے بڑے بزدل تم ہو، اتنی تمہاری پارٹی ہے، ہم نے ان کے جلسے روکنے کی ایک بار کوشش نہیں کی، یہ ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے آتے تھے، اور تمہارے ساتھ ایک سب سے بڑی بیماری زرداری اور ڈیزل کے پرمٹ بیچنے والا بھی تھا، سیالکوٹ کے جنون کو سلام کرتا ہوں، مجھے یہاں پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگا کیونکہ سارے راستے بند ہیں، قافلے یہاں پہنچ نہیں سکتے، ایک سازش کے تحت ہمیں بڑی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے سے روکا، نوازشریف تم اور تمہاری پارٹی بزدل ہے، تم نے ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا، جب کرکٹ کھیلتا تھا تو اپنا ایمپائر کھڑا کرکے کرکٹ کھیلتا تھا، نہ بزنس ایمانداری سے کرتا، نہ الیکشن لڑا اور مشرف کے دور میں معاہدہ کرکے دم دبا کر بھاگا، اب جب گیا تو کہتا بہت بیمار ہو، ہمیں تو صرف ساڑھے تین سال کی حکومت ملی تھی تم لوگوں نے 30سال حکومت کی، تمہارا بوٹ پالش چیری بلاسم کہتا ہے بیگرز آر ناٹ چوزرر، کیوں کہ ہم بھکاری ہیں ہمیں امریکا کی غلامی کرنا پڑے گی، کیا آپ کو امریکا کی غلامی قبول ہے؟ ہم امریکا کی غلامی کسی کی قبول نہیں کریں گے کیونکہ ہم محمد ? کے امتی ہیں ، ہمارا دعویٰ ہے ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، جب مسلمان کسی کے سامنے جھکتا ہے تو وہ سب سے بڑا شرک ہے، ہم چوروں ڈاکوؤں سمیت کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تم اور تھری اسٹوجز سن لوآج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں انقلاب آرہا ہے، قوم آج تحریک پاکستان کے بعد دوسری آزادی کی تحریک کیلئے تیار ہے، قوم اپنی حقیقی آزادی کیلئے باہر نکل رہی ہے، لندن میں بیٹھ کرگیدڑ نوازنہ تم روک سکتے ہو، نہ تمہارا مجرم بھائی ، نہ اس کا کرپٹ بیٹا،نہ وہ 18قتل کرنے والا وزیرداخلہ روک سکتا ہے، غور سے سن لو، ہم ہمیشہ میری جماعت نے پرامن احتجاج کیا ہے، جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پرامن رہیں گے، اگر تم نے آج والی حرکت کی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمہیں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بڑی اہم بات کرنے لگا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف اندرون بیرون ملک بند کمروں میں ایک سازش ہورہی ہے کہ عمران خان کی جان لے لی جائے، میں ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے، یہ ویڈیو ایک محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو ساری قوم کے سامنے آجائے گی، پچھلی گرمیوں میں میرے خلاف جو سازش ہوئی اور اس سازش میں جو جو ملوث ہے میں نے اس ویڈیومیں ایک ایک کا نام لیا ہے، سازش یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں عمران خان ہمارے راستے میں رکاوٹ ہے اس کو ہٹانا چاہیے، میں اس کو سیاست نہیں جہاد سمجھتا ہوں ، میں اپنے اللہ کے لیے لڑ رہا ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں اگر مجھے کچھ ہوا تو سارے پاکستانیوں کو پتا چلے کون کون اس سازش میں ملوث تھا، باہر کے ملک میں بیٹھ کر اور میرے ملک میں بیٹھ کر کون کون اس سازش میں ملوث تھا۔میں نے کہا تھا میرے دل پرایک ایک کا نام لکھا ہے کہ کس کس نے سازش کی۔ ملک کی تاریخ ہے کہ کبھی طاقتور کا احتساب نہیں ہوتا، طاقتور بچ جاتا ہے اور قتل کا الزام کسی اور پر لگ جاتا ہے۔ لیاقت علی خان کے زمانے سے لے کر اب تک کوئی طاقتور مجرم نہیں پکڑا گیا، میں چاہتا ہوں میری قوم کے سامنے سب کی شکلیں آئیں کہ کون کون پاکستان کے ساتھ غداری کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ساڑھے تین سال پوری کوشش کی کہ 30سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے لیکن طاقتور جنہوں نے انصاف کرنا تھاوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے ،انہوں نے قبول کرلیا ہے کہ طاقتور چوری کرے گا تو کوئی نہیں پکڑے گا۔ اسلام آباد ایک وجہ سے بلایا ہے کہ اگر آپ نہیں نکلیں گے جو سازش کے تحت ملک پر بیٹھے ہوئے ہیں اگر آپ ان کے خلاف نہیں نکلیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا،اگر ہم نے ان کے خلاف جہاد نہ کیا تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، امیر ممالک میں سب سے بڑی چیز طاقتو ر قانون کے نیچے ہیں، نبی پاکۖ نے ریاست مدینہ میں فرمایا اگر میری بیٹی بھی چوری کرے گی تو اس کو بھی پوچھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جب بنا تو لاکھوں لوگ قتل ہوئے تھے، آج میں حقیقی آزادی کیلئے اسی طرح کی قربانی مانگ رہا ہوں، نوجوانوں تیار ی کرو، انہوں نے دو دن پہلے انٹرنیٹ، ٹرانسپورٹ بن کردینی ہے، اور یہ دیکھیں گے۔ سب تیار ہوجاؤ عوام کا سمندر اسلام آباد آرہا ہے۔عدلیہ سے بڑی عاجزی سے سوال پوچھتا ہوں کہ اتوار کو سوموٹو لے کر بڑا اچھا کیا، 12عدالتیں کھول دیں، شہبازشریف، حمزہ اورسلمان پر 24ارب کے کرپشن کیسز ہیں، ایف آئی اے نے کیسز بنائے، پھر ایف آئی اے پر بیٹھ کر کیسز بنانے والوں کو فارغ کردیتے ہیں جیسے ڈاکٹررضوان جس نے شریف مافیا کے خلاف کاروائی کی اور 16ارب روپے پکڑے پھر ڈاکٹر رضوان پر دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، وہ شدید دباؤ میں ہارٹ اٹیک سے مر گیا۔کل شہبازشریف کا کیس تحقیقات کرنے والے ندیم اختر کو بھی ہارٹ اٹیک ہوگیا۔ کدھر ہیں میری عدالتیں؟ آپ کا کام ہے ان کی حفاظت کرنا، کون سی ایف آئی اے اور پولیس آفیسر کھڑے ہوں گے؟پھر غریب اور چھوٹے چوروں کو جیلیں کھول کر نکال دو، ان سب کی چوری مقصود چپڑاسی کے چار ارب سے بھی کم ہے