95 فیصد پاکستانی بیروزگاری کے خوف میں مبتلا

0
35

جڑانوالہ (پاکستان نیوز) اپسوس پاکستان نے اپنے سروے میں بتایا ہے کہ 95 فیصد پاکستانی ملکی حالات کے باعث بے روزگاری کے خوف میں مبتلا ہیں، صرف پانچ فیصد کو روزگار محفوظ ہونے کا یقین ہے ۔اپسوس پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے ، سروے میں گزشتہ ایک سال میں بے روزگار ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے ۔سروے کے مطابق 63 فیصد شہریوں نے خود کی یا کسی جاننے والے کی نوکری ختم ہونے کا بتایا، 99 فیصد نے روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری میں مشکل ہونے جبکہ 99 فیصد نے ہی گھر یا گاڑی جیسی خریداری کے بارے میں پراعتماد نہ ہونے کا کہا۔سروے میں 96 فیصد پاکستانی مستقبل میں مالی ضروریات پوری کرنے کے لئے بچت اور سرمایہ کاری کی سکت نہ ہونے کا اظہار کرتے نظر آئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here