نیویارک(پاکستان نیوز) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں نیو یارک کے مشہور ٹائمنر اسکوائر پر باجماعت تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پانچواں موقع ہے جب ٹائمنر اسکوائر پر ایک روزہ با جماعت تراویحکا اہتمام کیا گیا ہے ۔ گزشتہ شب نیون لائٹس اور اشتہارات کے درمیان سینکڑوں مسلمانوں نے باجماعت تراویح میں شرکت کی منتظمین کے مطابق روزہ افطار کرنے کے لیے تقریبادو ہزار مسلمانوں سمیت ضرورت مند افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔









