واشنگٹن (پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ممالک میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانی سفیروں کو خصوصی خطوط ارسال کیے ہیں جن میں ان کو ملکی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے بھارتی سازشوں اور پراپیگنڈا ناکام بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ، اس سلسلے میں پاکستانی وزارت خارجہ کو بھی اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق امریکہ سمیت بڑے ممالک میں تعینات سفیروں کو وارننگ کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بھی کہہ دیا گیا ہے ۔ہر سفیر کی رپورٹ 20 روز بعد وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی اور فریم ورک کے تحت کام نہ کرنے والے سفیروں کو تبدیل کر دیا جائے گا ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پرفارمہ وزارت خارجہ کو بھجوا دیا گیا ہے ۔