بیروزگاری5.4فیصد؛بائیڈن کی مثبت پالیسی

0
81

واشنگٹن (پاکستان نیوز)بائیڈن حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث امریکہ میں بے روزگاری کی شرح میں تاریخی کمی سامنے آ رہی ہے ، رواں سال جولائی کے دوران 9 لاکھ 43 ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں جبکہ بے روزگاری کی شرح میں 5.4 فیصد کی تاریخی کمی سامنے آئی ہے ، کرونا کے آغاز کے موقع پر اپریل 2020 کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح 14.8 فیصد تک پہنچ چکی تھی جو اب کم ہو کر 5.4 فیصد ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ ملازمتوں میں اضافے اور بے روزگاری کی شرح میں تاریخی کمی سے بائیڈن حکومت کے ناقدین کو منہ کی کھانی پڑ گئی ہے کیونکہ بائیڈن حکومت کو بے روزگاری میں اضافے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here