آیت اللہ سیستانی سے ملاقات ہتھیار خاموش ہونے چاہئیں، پوپ

0
305

نجف(پاکستان نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہفتے کے روز عراقی شہر نجف میں گرینڈ آیت اللہ علی السیستانی سے ملاقات کی۔ پوپ فرانسِس نے کمزورں کیلئے آواز اٹھانے پر السیستانی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بقائے باہمی کے پیغام کا پرچار ہے ،تشدد اور فساد بہت ہوچکا،ہتھیاروں کو اب خاموش ہونا چاہئے ، ملاقات میں عراقی مسلمانوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ عراقی مسیحیوں کیلئے زیادہ برداشت کا مظاہرہ کریں۔قبل ازیں پوپ فرانسس نے عراقی صدر براہم صالح اور وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کے بعد پوپ نے عراقیوں کیلئے اپنے خطاب میں امن پھیلانے ، تشدد کو جڑ سے اکھاڑ دینے اور ملک میں تمام سیاسی اور مذہبی طبقات کے حقوق کا تحفظ کرنے پر زور دیا۔ پوپ نے یہ بھی کہا کہ بدعنوانی کی آفت پر روک لگائی جائے اور اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here