مجموعی قرضہ بڑھ کر 365کھرب ہو گیا

0
357

اسلام آباد(پاکستان نیوز)جنوری2021 کے اختتام تک وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ11 فیصدبڑھ کر 365 کھرب 37 ارب روپے ہوگیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 329 کھرب 97 ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض بھی2020-21 کے پہلے سات ماہ کے اختتام پر بڑھ کر 245 کھرب 2 ارب روپے ہوگیا جبکہ گزشتہ سال یہ 217 کھرب 94 ارب روپے تھا۔مقامی قرض میں 27 کھرب 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جنوری کے آخر میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرض 120 کھرب 35 ارب روپے بتایا گیا ہے جبکہ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 112 کھرب 2 ارب روپے تھا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں مقامی گھریلو مستقل قرض بھی 156 کھرب 92 ارب روپے بتایا گیا جس میں ایک ہی سال میں 23 کھرب 75 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوری 2020 کے آخر میں یہ قرض133 کھرب 17 ارب روپے رپورٹ کیا گیا تھا۔اس میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے اختتام پر تقریبا ً150 کھرب مالیت کے وفاقی حکومت کے بانڈز کا ایک بڑا حصہ شامل ہے دوسری جانب پرائز بانڈز کی وجہ سے مقامی قرضہ رواں سال 6.5 فیصد تک کم ہوکر 686 ارب روپے رہ گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے اختتام پر 734 ارب روپے تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here