پاکستانی نژاد شہری نازش عدیل نے پہلی مسلم میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

0
156

لندن (پاکستا ن نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی شہری نازش عدیل نے پہلی مسلم میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ، نازش نے 2018انتخابات میں واضح اکثریت سے فتح حاصل کی تھی ، وہ پہلی مسلم خاتون پاکستانی شہری ہیں جوکہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوئی ہیں ، نازش کا تعلق سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹ سے ہے اور انھوں نے انتخابات کے دوران کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا جوکہ ان کی بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے ، نازش نے بتایا کہ ان کی جماعت لبرل دیموکریٹس بھی پاکستان میں تحریک انصاف کی طرح ملک میں انقلابی تبدیلیوں کیلئے کام کر رہی ہے جس میں جلد کامیابی حاصل کی جائے گی ، نازش نے بتایا کہ ان کے رہائشی علاقے میں عمران خان کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور وہ اپنے ٹاون سے کرکٹ بھی کھیلتی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here