مریم خان ہاؤس سیٹ کیلئے پہلی مسلم خاتون بن گئیں

0
141
Mariam Khan, the editor of "It's not about the burqa" a new anthology about muslim women Image via : Alice Dewing

نیویارک (پاکستا ن نیوز) کنیکٹی کٹ کی سیاست میں تاریخی لمحہ ، ونڈسر کی مریم خان ہاؤس سیٹ کے لیے توثیق شدہ پہلی مسلم خاتون بن گئی ہیں۔اس موقع پر مریم خان نے بتایا کہ ایک عورت کے طور پر میں نے زندگی میں ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور میری محنت کی وجہ سے ہی میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں، مریم خان کو کنیکٹیکٹ کی 5ویں ڈسٹرکٹ سیٹ کے لیے نامزد کیا گیا تھا، جو ونڈسر اور ہارٹ فورڈ کی نمائندگی کر رہی تھی، اور یہ نمائندگی ان کے بقول ان کے حوصلہ افزائی کا حصہ ہے، جو نوجوان مسلم خواتین کے لیے ایک مثال ہے۔ایک سوال کے جواب میں مریم خان نے بتایا کہ میں نہیں جانتی تھی کہ مقامی سیاست کیا ہوتی ہے۔ میں نہیں جانتی تھی کہ لوگ اس میں شامل ہونے کے لیے کیا کر سکتے ہیں لہٰذا میں خوش ہوں کہ میں اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔مریم خان تین بچوں کی والدہ اور ایک معلم ہیں، مریم خان سپیشل ایجوکیشن ٹیچر ہیں، ونڈسر بورڈ آف ایجوکیشن کی چار سالہ رکن ہیں، اور اپنی مسجد میں نوجوان خواتین کی سابق سرپرست ہیں۔مریم خان نے مزید بتایا کہ ہمارے سکولوں کے لیے میری بڑی تشویش یہ ہے کہ اگر ہم اساتذہ کو اپنے پہلے دو سالوں میں یا ان کے پہلے پانچ سالوں میں میدان چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں، تو اگلے 10،15، 20 سالوں میں سکول کیسا ہوگا؟مریم کو یکم مارچ کو ہونے والے خصوصی الیکشن کے دوران یہ نشست حاصل کرنی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here