تحقیقاتی کمیٹی کا ٹرمپ پر کیپیٹل ہل حملے کو پلان کرنے کا الزام

0
263

واشنگٹن(پاکستان نیوز)6 جنوری کو ہونے والے کیپیٹل ہل حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریشنل کمیٹی نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن دوبارہ کرانے کی پاداش میں کیپیٹل ہل حملے کا منصوبہ بناتے ہوئے سازشی جرم کا ارتکاب کیا ہو، کمیٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ نے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے اس کے دوبارہ انعقاد کے لیے ہرممکن کوشش کی تھی اور کیپیٹل ہل حملہ بھی اس سلسلے کی کڑی ثابت ہو سکتا ہے، کمیٹی کی جانب سے فی الحال تحقیقاتی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کمیٹی پراسیکیوٹرز کو ٹرمپ کیخلاف مجرمامہ عمل کی دفعات عائد کرنے کی سفارش کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here