پہلے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمود خان کو سعودیہ کی اعزازی شہریت ملے گی

0
102

ریاض(پاکستان نیوز) سعودی عرب کا شاہی فرمان کے تحت دنیا کی ممتاز شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان، بلومبرگ، مالیاتی نیوز پورٹل ارگام کی طرف سے شائع کردہ فہرست کے مطابق پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر محمود خان دنیا بھر کے ان ڈاکٹروں، محققین اور کاروباری افراد کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں سعودی شہریت ملے گی۔ عرب نیوز پاکستان میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر محمود خان امریکی شہری ہیں اور اس وقت ایک غیرمنافع بخش تنظیم ہیوولیوشن فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد بڑھاپے سے متعلقہ علاج کی سہولیات میں اضافہ کرنا، منشیات کے اثرات کو کم کرنا، اور انسانی عمر کو بڑھانے کے لیے علاج تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے۔ امریکہ میں اپنا اثر رکھنے والی اس عالمی غیرمنافع بخش تنظیم کا صدر دفتر ریاض میں ہے اور اس کا سالانہ بجٹ ایک ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے، ہیوولوشن فانڈیشن دوسرے بین الاقوامی مقامات پر دفاتر کھولنے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here