بیروزگاری الائونس،تعدا د 2لاکھ سے متجاوز

0
93

واشنگٹن (پاکستان نیوز)بیروزگاری کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا ہے ، دو لاکھ تیس ہزار سے زائد امریکیوں نے بے روزگاری الائونس کیلئے اپلائی کیا ہے کہ جوکہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں چار ہزار زائد ہے، اس وقت امریکہ بھر میں 1.67 ملین افراد بے روزگاری الائونس موصول کر رہے ہیں، فیڈرل ریزرو نے مارچ سے اب تک شرح سود میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے ، جوکہ گزشتہ سال کی نسبت ڈبل ہو چکا ہے ، معاشی ماہرین کے مطابق آئندہ سال شرح سود اور قرضوں کے اجرا کی شرح معمول سے کم رہے گی، فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا کہ سینٹرل بینک شرح سود کو پہلے کی نسبت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے ۔ اس وقت بے روزگاری کی شرح 3.7 فیصد بتائی جا رہی ہے ، گزشتہ سال امریکہ میں 6.7 ملین کے قریب ریکارڈ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، جوکہ رواں سال جنوری سے جولائی تک 4 لاکھ 57 ہزار کے قریب بنتی ہیں، رواں سال بے روزگاری الائونس کے لیے اپلائی کرنے والوں کی تعداد معمول سے کم رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here