نیویارک (پاکستان نیوز)دنیا کے ترقی یافتہ ملک امریکہ میں بھی اس وقت غربت عروج پر ہے ، نئی سروے رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس وقت 2.7 ملین افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، گزشتہ سال نیویارک میں 14 فیصد افراد کو خط غربت کی لائن پر زندگی گزارتے پایا گیا ہے، 2021 کے اعدادو شمار کے مطابق شہر کی 13.9 فیصد آبادی 2.7 ملین کے قریب لوگ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، نیویارک میں دیگر ریاستوں کی نسبت غربت کی شرح زیادہ بتائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں نیویارک کے کمپٹرولر تھامس پیٹر ڈینپولی نے بتایا کہ امریکہ نے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ نیویارک میں لوگوں کے معیار زندگی کو پہلے کی نسبت بہتر بنایا گیا ہے ۔