واشنگٹن(پاکستان نیوز) نو منتخب صدر جوبائیڈن نے ایک خواجہ سرا ڈاکٹر یرل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا، تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محکمہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جا رہی ہے، ڈاکٹر ریچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں، نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اب انہیں محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبۂ صحت میں اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کر دیا، عہدے کیلئے ابھی سینٹ سے توثیق ہونا لازمی ہے۔