بھارتی ایوی ایشن کو اربوں ڈالرکا خسارہ

0
8

نئی دہلی(پاکستان نیوز) وزیراعظم مودی کے جنگی جنون نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچا دی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی فضائی حدود مسلسل بند ہونے سے بھارتی طیارے طویل راستے اختیار کر رہے جس سے ان کے آپریشنل اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ نیوز ایجنسی فلائٹ گلوبل کے مطابق بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا کو31 مارچ کو ختم مالی سال کے دوران 2.3 ارب ڈالر کا بدترین خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ ماہرین کے مطابق جارحانہ پالیسیوں سے بھارت کا شعبہ شہری ہوابازی مفلوج ہو چکا،ایئر انڈیا نے فضائی حدود کی بندش خسارہ کی بڑی وجہ قرار دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here