انٹارکٹیکامیں چھپے ذخائر دریافت

0
8

واشنگٹن (پاکستان نیوز) سائنسدانوں نے انٹارکٹیکا کی برف کے نیچے چھپی زمین کی تفصیل پہلی بار واضح طور پر دریافت کرلی۔انٹارکٹیکا کی موٹی برف کے نیچے چھپی دنیا کی نئی نقشہ سازی نے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس سے اب وہ برف کے نیچے کی زمین کے منظر کو پہلے سے کہیں زیادہ وضاحت کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔انٹارکٹیکا کی سطح پر ایک موٹی برفانی تہہ چھپی ہوئی ہے، جو بعض علاقوں میں تین میل تک گہری ہے اور اس نے برف کے نیچے کی زمین کو مکمل طور پر چھپا رکھا تھا۔ ماضی میں سائنسدان زمین کی سطح کو سمجھنے کیلئے زمینی یا فضائی ریڈار کا استعمال کرتے تھے، لیکن یہ سروے محدود راستوں تک محدود تھے اور بڑے علاقے میں خلا چھوڑ جاتے تھے۔اب سائنسدانوں نے جدید سیٹلائٹ ڈیٹا کے ساتھ گلیشیئرز کی حرکت کا تجزیہ کرکے ایک نیا تفصیلی نقشہ تیار کیا ہے۔ مختلف معلومات کو یکجا کر کے انہوں نے برف کے نیچے کی زمین کی شکل کا اندازہ لگا نے کی کوشش کی ہے۔اس نئی نقشہ سازی سے ہزاروں نئے پہاڑی ٹیلے، گہری وادیاں، اور کئی پوشیدہ پہاڑی سلسلے پہلی بار سامنے آئے ہیں۔ جو پرانے نقشوں میں دھندلے او غائب تھے۔اگرچہ یہ نقشہ ابھی مکمل طور پر درست نہیں اور کچھ غیر یقینی صورتحال باقی ہے، سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ انٹارکٹیکا کے موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل کو سمجھنے میں اہم ثابت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here