نسل پرستی ہر ملک و قوم میںموجود ہے، کیا آپ بھی نسل پرست ہیں ؟

0
130

 

اس کا آغاز خود کو افضل سمجھنے سے ہوتا ہے ،خواہ وہ مذہبی اعتبار سے ہو یا پھر نسلی اعتبار سے

نیویارک (پاکستان نیوز) سیاہ فام اور سفید فام کی نسل پرستی کی جنگ بھی صدیوں سے جاری ہے اور اس کی بنیاد بھی ہمارا اندر کا implicit bias ہے جو کبھی رنگ ونسل، تو کبھی کلاس، کبھی دولت، کبھی رتبے، کبھی مزہب، کبھی فرقہ سے انسانوں کے درمیان تفریق پیدا کرکے اپنے آپ کو افضل سمجھتا ہے۔Racism صرف رنگ کا ہی نہیں ہوتا، ہر وہ چیز جس سے انسان اپنے آپ کو دوسرے سے افضل اور بہتر سمجھے یا دوسروں کو کم تر سمجھے، وہ racism ہےآپ اپنے اندر جھانک کر دیکھیں، کیا آپ racist ہیں؟نسل پرستی انسان میں ایک implicit bias ہوتا ہے، یہ ایک پیدائشی عمل نہیں ہوتا، یہ ہم اپنے ماحول سے سیکھتے ہیں، یہ دنیا کی ہر قوم میں موجود ہوتا ہے۔۔۔مثال کے طور میں جب ہم پاکستان میں رہتے ہیں تو ہمیں اقلیتی گروپس سے نفرت “سکھائی” جاتی ہے۔ہمیں یہ بتایا اور ” پڑھایا” جاتا ہے کہ بحثیت مسلمان ہم افضل ترین قوم ہیں۔جب آپ کو یہ بتایا جائے کہ آپ افصل ترین قوم ہیں تو نیچرلی اس کا مطلب یہ ہے کہ باقی قومیں آپ سے کم تر ہیں جس سے آپ کے اندر racism کے جذبات ابھریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here