گورنر نیوجرسی کی مسجد آمد ،نفرت انگیزواقعے کیخلاف مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

0
242

نیوجرسی (پاکستان نیوز) نیوجرسی میںمسلمانوں کو ہراساں کرنے کی کوشش پر گورنر فل مرفی مقامی مسجد میں پہنچ گئے، نمازیوں سے ملاقات کی اور ان کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی ، نیوجرسی میں اس وقت 100 سے زائد مساجد اور درجنوں اسلامک سینٹر ہیں ، گزشتہ دنوں پیش آنے والے نفرت آمیز واقعہ نے مسلمانوں کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، ایک ٹرک جس کے چاروں اطراف سکرینز نصب تھیں ، پر مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈا خبریں، ویڈیوز چلائی جا رہی تھیںاور یہ ٹرک ہر مسجد کے باہر 30 سے 35منٹ کھڑا رہا اور پورا دن مساجد کے چکر لگاتا رہا، ٹرک کی سکرینز پر ممبئی حملوں کے حوالے سے بھی ویڈیوز چلائی گئیں ۔مسجد میں نمازیوں سے خطاب کے دوران گورنر فل مرفی نے کہا کہ آپ کو اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں، ایسے عناصر کی معاشرے سے مکمل بیخ کنی کی جائے گی،اس واقعے کی تاحال کسی بھی ادارے یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، پولیس اور سیکیورٹی ادارے ذمہ داروں کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here