نیویارک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12تک جا پہنچی (187نئے کیسوں کی تصدیق)

0
226

 

ہسپتالوں کے بستروں پر لوگوں کی اموات بہت تکلیف دہ ہیں، شہر میں قرنطینہ کے حوالے سے بھی کوئی انتظامات موجود نہیں ہیں

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک شہر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے ، شہر میں 644غیر تصدیق شدہ کیسز ہیں جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 187تک پہنچ چکی ہے ، شہر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن انشورنس کمپنیوں کی بھاری فیس بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں بڑی رکاوٹ سمجھی جا رہی ہے ، طبی ماہرین کے مطابق ہسپتالوں کے بستروں پر لوگوں کی اموات بہت تکلیف دہ ہیں ، اس سے لوگوں میں زیادہ خوف و ہراس پایا جا رہا ہے کیونکہ لوگ ڈاکٹروں کو جب اس وائرس کے سامنے بے بس پاتے ہیں تو ان میں بے بسی کا عالم بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ، شہر میں قرنطینہ کے حوالے سے بھی کوئی انتظامات موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں خلل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here