ہوم لینڈ سیکیورٹی، کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کیلئے بڑے بجٹ کا اعلان

0
74

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن نے ہوم لینڈ سیکیورٹی اور کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے لیے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے، دونوں کے بجٹ کو گزشتہ سالوں کی نسبت بڑھایا گیا ہے، کسٹمز اینڈ باردر پروٹیکشن کیلئے 15.3 بلین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جو اس سے قبل 14.7بلین ڈالر کے قریب تھی، اسی طرح بائیڈن کی جانب سے 2023 کے لیے 56.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی درخواست کی گئی ہے، اس موقع پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری الجیندرو میئرکس نے کہا کہ امریکہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری ضروری ہے، امیگریشن پابندیاں سرحدی معاملات کو مزید پچیدہ بناتی ہیں ، فیڈریشن فار امریکن امیگریشن ریفارمز کے سربراہ آر جے ہیومن نے کہا کہ بجٹ میں صدر بائیدن کی جانب سے بڑھوتری خوش آئند ہے اس سے پچیدہ معاملات کو حل کرنے میں مدد ملے گی، امریکن امیگریشن کونسل کے پالیسی ڈائریکٹر جارج لوری نے بتایا کہ ہر سال امیگریشن کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے لیکن اس مرتبہ بائیڈن نے اس کی لاگت میں اضافہ کیا ہے جس سے فنڈنگ کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here