جامعہ ابوبکرکراچی کے مہتمم شیخ ضیاالرحمان فائرنگ کے واقعے میں قتل

0
68

کراچی(پاکستان نیوز) کراچی گلستان جوہر بلاک 16 میں جامعہ ابوبکر کے مہتمم شیخ ضیا الرحمان کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں قتل کردیا گیا، دو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی، قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی گلستان جوہر میں مدرسہ ابوبکر اسلامک یونیورسٹی کے مہتمم شیخ ضیاالرحمان کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں قتل کردیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں۔ گولیوں کے 4 خول نائن ایم ایم اور 7 خول تیس بور پستول کے ہیں۔ جائے وقوعہ سے ملے 2 ہتھیاروں کے خول فرانزک لیب بھیج دیئے ہیں۔ کیمروں کی نشاندہی کے ذریعے امید ہے ٹارگٹ کلرز کی شناخت ہوجائے گی۔ مولانا ضیا الرحمان رات کو واک کرنے کیلئے گلستان جوہر آتے ہیں۔ جہاں پر دو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ موٹرسائیکل سواروں کے پیچھے بھی ملزمان سوار تھے، بتایا گیا ہے کہ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ضیا الرحمان کے جسم پر متعدد گولیاں لگیں، جس کے باعث مقتول موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here