اسلام آباد(پاکستان نیوز) مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے تناسب سے پاکستان خیرات کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ ملک میں جی ڈی پی کے 1.4 فیصد کے قریب خیرات کی جاتی ہے۔ معروف عالمی جریدے ایشین ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور غربت ملکی مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ ہے, ملک کی 45 فیصد افرادی قوت کی یومیہ آمدنی 2 ڈالر سے کم ہے جس کی وجہ سے پاکستان. میں کثیر آبادی غربت کے مسائل سے دو چار ہونے کے باوجود صدقہ و خیرات کرنے میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان سنٹر فار فلن تھراپی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سالانہ 240 ارب روپے یعنی 2 ارب ڈالر کے قریب خیرات کرتے ہیں, 98 فیصد پاکستانی روپے پیسے اور اجناس کی شکل میں خیرات کرتے ہیں اور فلاحی کاموں میں بلامعاوضہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. ملک میں کئے گئے گھروں کے سروے اور مختلف تھنک ٹینکس کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں متعدد فلاحی اداروں کو صدقہ و خیرات کی رقم حوالہ کرتے ہیں جبکہ بعض طبقات براہ راست مستحقین تک امداد پہنچانے کو فوقیت۔