”چین“ قیمت چکانے کیلئے تیار رہے

0
180

نیویارک (پاکستان نیوز) ری پبلیکن پارٹی نے کورونا وائرس پھیلانے کے حوالے سے چین سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ، ری پبلیکن پارٹی کے اکثریتی اراکین کورونا وائرس پھیلانے میں چین کو مورد الزام ٹھرا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وائرس پھیلانے پر چین کو بھاری قیمت اٹھانا پڑے گی۔ری پبلیکن رکن کاٹن نے کہا کہ چین بڑی تعداد میں طبی سامان تیار کر کے امریکہ بھجواتا ہے ، اب کو اس کو بھی معاشی ابتری کا سبق سکھانے کا وقت آ گیا ، چین کو اپنے ملک میں کورونا کورٹ بنانے پڑیں گے جہاں تمام متاثرین اپنے مقدمات دائر کر سکیں جس طرح ہم نے نائن الیون کے متاثرین کو انصاف دلوایا تھا اسی طرح اس وائرس کے متاثرین کو بھی انصاف ملے گا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here